جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ، پرویز مشرف کے بعد وزیراعظم باری؟ عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال کو بار بار یہ پیغام دیے جاتے رہے کہ آپ پیچھے ہٹ جائیں اور نہ بولیں، احسن اقبال کی گرفتاری سے مسلم لیگ (ن) اور اس کے کارکنوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،وزیر اعظم عمران خان غدار ہیں ان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔احتساب کے ادارے کی جانب سے احسن اقبال کی گرفتاری کے فوری بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال نے عمران خان کو وہ سب کہا جو وہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو بار بار پیچھے ہٹنے اور نہ بولنے کا کہا جاتا رہا لیکن وہ دیگر تمام ساتھیوں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسمٰعیل، خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز، مریم نواز، سلمان رفیق کی طرح ڈٹے رہے اور اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نارووال اسپورٹس سٹی کا منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور میں منظور ہوا تھا، اس کی منظوری احسن اقبال نے نہیں دی تھی جبکہ یہ وہ مرا ہوا منصوبہ تھا جسے مسلم لیگ (ن) اور احسن اقبال نے زندہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کی انکوائری ختم ہوچکی تھی اور نیب کو کچھ نہیں ملا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے عمران خان کی احسن اقبال اور خواجہ آصف کو گرفتار کرنے اور ان پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات نہیں مانی۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 تو عمران خان پر لگنا چاہیے، جتنا بڑا غدار اس وقت ہمارے ملک کا سلیکٹڈ مسلط کیا گیا وزیراعظم ہے، ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے کیونکہ وہ فارن فنڈنگ، منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملک کی خدمت کی انہیں اس لیے جیلوں میں ڈالا جارہا ہے کیونکہ بیرون ملک فارن فنڈنگ سے اس ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ الزام لگایا کہ اس ملک کا وزیراعظم ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے، سی پیک بند ہوگیا، ملک میں ترقی بند ہوگئی، تاریخی مہنگائی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری سے مسلم لیگ (ن) اور اس کے کارکنوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس انتقام سے ہمیں لڑنا آتا ہے اور ہم جھوٹ نہیں بولتے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ تم نے جو کرنا ہے کرو، مزید لوگوں کو گرفتار کرو، دھمکیاں دو، یہ مسلم لیگ (ن) نہ بکنے والی ہے نہ جھکنے والی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ احسن اقبال کی گرفتاری سے نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آگیاہے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی 3 دن پہلے سرجری ہوئی تھی اور کئی دنوں سے اطلاعات تھیں کہ احسن اقبال کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ احسن اقبال نے کچھ دیر پہلے واضح کیا تھا دھمکیوں اور قید کے باوجود ڈٹ کر کھڑے رہیں گے،

احسن اقبال کا یہ قصور ہے کہ پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کو امید دی۔ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ 15 مہینے سے کبھی ایک تو کبھی دوسرے کو جیل میں ڈال کر آپ لائق ہوگئے، جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں کیونکہ حکومت نالائق ہے، ہم نااہلوں کو نااہل کہیں گے اور نالائقوں کو نالائق کہیں گے، یہ ملک کسی اناڑی کے حوالے نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ سے کچھ نہ ملا تواس پر 22 کلو ہیروئن ڈال دی، عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، کرائے کے ترجمان ابھی کچھ دیر میں ٹی وی پر بیٹھ جائیں گے تاہم جب ثبوت مانگیں تو عدالت میں کوئی ثبوت نہیں دیا جاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…