جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر اور اہم ترین رہنما ئوںکے گرد گھیرا تنگ ، گرفتاریوں کا امکان

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز رشید اور عظمی بخاری ایف آئی اے کے ریڈار میں آگئے ، 30دسمبر کو طلب کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنمائوں کو جج ارشد ملک کیس میں طلب کیا گیا ہے ، میڈیا اطلاعات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد پرویز رشید اور عظمی بخار ی کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے ۔ لیگی رہنمائوں کو بروز سوموار 30دسمبر کو ایف آئی اے نے طلب کیا ہے ۔

واضح رہے کہ احسن اقبال کو ناروال اسپورٹس سٹی کمپلیکس اسکینڈل میں آج راولپنڈی نیب نے گرفتار کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں اور نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم کے ہمراہ نارووال کا دورہ کر چکے ہیں۔نیب کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس اسکینڈل میں رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری سے کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ احتساب کو سیاسی ایجنڈے کے ساتھ جوڑا جائے تو انتقام بنتا ہے، عمران خان عالمی لیڈر بننے چلے تھے، داخلی استحکام بھی تباہ ہو گیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ناروال اسپورٹس سٹی کا مقدمہ میڈیا کے سامنے کریں، میڈیا ٹرائل بند کریں، عمران کو کہتا ہوں ن لیگ دھمکیوں سے جھکے گی نہیں، یہ ملک ہمارا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برسوں پرانے منصوبے مکمل کیے، مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کے خلاف جھوٹ بولا گیا، فارن فنڈنگ سے قوم کا مینڈیٹ چھینا گیا، 15ماہ میں 12 لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں، پاکستان جتنا اعتماد کھوچکا ہے ماضی میں ایسا کبھی نہیں تھا، ملک کو حکومت کی نالائقی اور تباہی سے بچائیں گے۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نیب کا نام اپنے ایجنڈے کے لئے

استعمال کررہی ہے اور نیب کے ذریعے مخالفین کی کردار کشی کررہی ہے،حکومت کی ناکامی پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرایا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں جھکے گی، نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے پر اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن مجھ پر الزام لگایا گیا کہ اس منصوبے میں 6 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، منصوبے کی منظوری اس وقت دی گئی

جب میں اپوزیشن کاحصہ تھا۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے احسن اقبال کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری نیب اور عمران خان کا گٹھ جوڑ ہے،

 

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…