ن لیگ کی ساری سیاست ٹی ٹی اور ٹاں ٹاں کے درمیان گھوم رہی ہے، فیاض الحسن چوہان کی حیران کن منطق

23  دسمبر‬‮  2019

لاہور (آن لائن)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست صرف ٹی ٹی سے شروع ہوتی ہے۔ اور جب آل شریف کی اپنی حکومت کے دوران اداروں سے لوٹی گئی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر بھیجی جاتی ہے اور ان کی ٹی ٹی پکڑی جاتی ہے تو یہ ٹاں ٹاں کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے کیش بوائز نثار گل اور علی احمد کے ساتھ ملکر کرپشن، منی لانڈرنگ اور کرپشن کی ایسی طویل فلم چلائی رکھی کہ ہالی ووڈ بھی شرما جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موروثیت اور اقربا پروری کی علمبردار پیپلز پارٹی، جسے آصف زرداری نے ایک جعلی وصیت کے ذریعے ہائی جیک کیا، کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کو جمہوریت کا سبق پڑھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ بلاول بھٹو کی جانب سے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کے بیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے آصف زرداری بھی غرور اور رعونت سے بھرپور ایسی بھڑکیں مار چکے ہیں لیکن دنیا نے دیکھا کہ عزت و ذلت کے فیصلے زمین پر نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لوٹ مار کا یہ عالم ہے کہ بلاول نے لاہور میں ہزار ہزار روپے کا لالچ دیکر دیہاڑی دار مزدوروں کو کنونشن پر بلایا اور پھر آدھوں کو بغیر پیسے دیئے روانہ کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے رہنما کا بیان جسمیں انہوں نے بھارتی حکومت کو ہٹلر کی جانب سے 60 لاکھ یہودیوں کے ساتھ ظلم و استبداد سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت کے لیے شرمناک ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس خطے کے ہٹلر نریندر مودی نے اقلیتوں پر زمین تنگ کر دی ہے جسکی تازہ ترین مثال متنازعہ شہریت کا بل ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام کو اس ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں مذہبی تفریق اور جبر و استبداد کی آگ بجھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…