اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خان صاحب کمزورآدمی ہیں، یہ عجیب مذاق شروع ہو گیا جو ملک کی خدمت کرے اسے گرفتار کرلیا جاتاہے،احسن اقبال کی گرفتاری پر ن لیگ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) عمران خان کمزور آدمی ہیں اس لئے ان کا حکم ہے کہ تمام مخالف آوازوں کو پابند سلاسل کر دیا جائے، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو احسن اقبال او ران کا خاندان سیاست چھوڑدے گا،عمران نیازی نیب کو آلہ کار کے طو رپر استعمال کر کے ہمارے حوصلہ پست نہیں کر سکتے،ہم غلط کو غلط کہتے رہیں گے،ایک رہنما کو گرفتار کریں گے تو اس کے بعد دوسرا لیڈر سامنے آ جائے گا،شہبازشریف لمحہ بہ لمحہ رابطے میں ہیں اورجلد واپس آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) پنجاب ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال کے ہمرا ہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ احسن اقبال کی والدہ نے صاف ستھری اور اچھی سیاست کی،نیک نامی سے خاندان جانا جاتا ہے،احسن اقبال کو کرپشن پر نہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بدترین فسطائیت کی سیاست کررہی ہے،کسی کو بھی نیب نیازی گٹھ جوڑ پر شک نہیں رہا،فیصل واڈا،پرویز خٹک کی تحقیقات رکوا دی جاتی ہیں،کیا نیب کو سو ارب کی بی آر ٹی منصوبے کی کرپشن نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو احسن اقبال اور ان کا خاندان سیاست چھوڑ دے گا۔ انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کی گرفتاری کی وجہ سے 25دسمبر کے پروگرام معطل نہیں کر رہے اور یہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے اس پر کوئی داغ ہی نہیں،نیازی بوکھلاہٹ کے شکار ہیں،ان کی کوئی کارکردگی نہیں عوام کے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے نیب سے کارروائیاں کروائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ احسن اقبال پر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت نہیں ہوتا، ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے سی پیک،گوادر پورٹ کو آگے بڑھایا اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو الزام تراشی کرتے ہوئے شرم نہیں آتی،ہماری حکومت نے گروتھ کو 5.2فیصد پر پہنچایا اور اس میں احسن اقبال کا کردار ہے جسے آپ 2فیصد پر لے ائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم آپ کی فسطائت کا مقابلہ کریں گے، جو غلط ہے اسے غلط کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو چیلنج کرتا ہوں احسن اقبال کے بھائی پر100 ارب روپے کی کرپشن ثابت کر دیں پارٹی رکنیت چھوڑنے کے ساتھ معافی مانگ لوں گا،اینٹی کرپشن کو بطور آلہ کار استعمال کیاجارہاہے،گریٹر اقبال پارک پیپرا رولز کے مطابق مکمل کیاگیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہبازشریف لم بہ لمحہ رابطے میں ہیں اور وہ جلد واپس آئیں گے۔نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے مقدمے کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔احمد اقبال نے کہا کہ نیب پر دباؤ ڈالا جارہاتھاکہ احسن اقبال،مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف کو کیوں نہیں پکڑا جارہا،خان صاحب کمزورآدمی ہیں وہ سب مخالف آوازوں کو پابند سلاسل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی ملک کیلئے خدمت کی تو ان کے سیاسی مخالفین بھی تعریف کرتے ہیں،ان کا دامن صاف ہے،خاندان کے اثاثوں میں کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی پروگرام کی سربراہی کی،60ارب ڈالر سی پیک منصوبوں کو چلایا لیکن ایک پائی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ یہ عجیب مذاق شروع ہو گیا کہ جو ملک کی خدمت کرے اسے گرفتار کرلیا جاتاہے۔ اپوزیشن کے حوصلے پست کرنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں جو آوازیں خان صاحب کو تنگ کررہی ہیں اس میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی پیپلزپارٹی نے شروع کیا،90فیصد منصوبہ مکمل ہے لیکن ایک سال سے بند ہے اچھے کام کو تباہ کیاجارہاہے۔احسن اقبال مدینہ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ایڈوائزر تھے،انہیں اعزازی اقامہ دیاگیا اور وزیر بنتے ہی انہوں نے اقامہ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…