جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ایک گاڑی میں ایک ہی دن میں50ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوانے کا انکشاف، نیب نے گاڑیوں کو فراہم پیٹرول کی مد میں 80 کروڑ کی کرپشن کا سراغ لگالیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے کورنگی اور ملیر کے اضلاع میں گاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے پیٹرول کی مد میں 80 کروڑ کی کرپشن کا سراغ لگالیاہے،ایک گاڑی میں ایک ہی دن میں50ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوانے کی جعلی رسیدیں بھی جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیب کراچی نے 80 کروڑ کی مبینہ کرپشن پر تحقیقاتی رپورٹ نئے ڈی جی نیب کراچی کو بھیج دی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق کراچی میں محکمہ بلدیات کے ماتحت ایک اور ادارے میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہواہے، شہر کے 5 اضلاع میں سے صرف 2 اضلاع میں پیٹرول کی مد میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق دونوں اضلاع میں کرپشن 2013 سے 2017 کے دوران جعلی بلنگ کی ذریعے کی گئی، نیب حکام نے سابق ایڈمسنٹریٹر طارق مغل، اشفاق ملاح، منظور عباسی اور عمران اسلم کے بعد پمپ مالکان کے بھی ریکارڈ جمع کیے تو پمپ مالکان کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی جعلی رسیدوں کی بھی تصدیق کردی گئی۔ڈی ایم سی کورنگی اور ملیر نے بند گاڑیوں اور رات میں سروس نہ ہونے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کے اخراجات دکھائے ہیں، افسران نے ایک دن میں ایک گاڑی پر 50 ہزار روپے کا پیٹرول بل بھی پاس کیا، جب نیب حکام نے ایک دن میں 50 ہزار کا پیٹرول خرچ کرنے والی گاڑی طلب کی تو ڈی ایم سی افسران گاڑی بھی پیش نہ کرسکے۔نیب حکام نے چشمہ سروسز اور الیلیز سروسز نامی کمپنیوں کے مالکان کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کراچی نے 80 کروڑ کی مبینہ کرپشن پر تحقیقاتی رپورٹ نئے ڈی جی نیب کراچی کو بھیج دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…