اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فوری طور پر یہ کام کیا جائے، ملکی استحکام و سلامتی کیلئے تمام اداروں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے درمیان میثاق پاکستان کا مطالبہ،علماء کا وزیر اعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سمیت تمام سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کا فیصلہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان علما ء کونسل نے وطن عزیز پاکستان کے ا ستحکام و سلامتی کیلئے ملک کے تمام اداروں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے درمیان میثاق پاکستان کا مطالبہ کر دیا، تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کا مشترکہ وفد وزیر اعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کر کے ملک کی موجودہ صورتحال میں میثاق پاکستان کیلئے کوشش کرے گا،

وزیر اعظم فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، افواج پاکستان کے خلاف مہم افسوسناک اور نا قابل برداشت ہے، عدالتی فیصلوں سے اداروں کے درمیان تصادم کی فضا ختم کروانے کیلئے نئے چیف جسٹس اپنا کردار ادا کریں، پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے کی شق نمبر 66 غیر شرعی، غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، پرویز مشرف کی سزا پر اعتراض نہیں، جج کے تعصب اور غیر شرعی، غیر آئینی فیصلہ پر اعتراض ہے، یہ بات پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام پیغام قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہی، کانفرنس کی صدارت پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی، کانفرنس سے مولانا اسد زکریا قاسمی، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا محمد مفتی ضیا مدنی، علامہ طاہر الحسن، مولانا اسد اللہ فاروق، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا زبیر عابد، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا عبید اللہ گورمانی، مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا اظہار الحق، مولانا امین الحق اشرفی، حمزہ طاہر الحسن، میاں ارشاد مجاہد، مولانافیض محمد نقشبندی، مولانا عثمان بیگ فاروقی، مولانا ابو بکر شاہ، مولانا عصمت اللہ معاویہ، مولانا اسلم صدیقی، قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا عبد القیوم، قاری محمد اسلم قادری، مولانا احسان احمد الحسینی، مولانا عقیل زبیری، مولانا محمد تنویر چوہان، مولانا فیاض چترالی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،

مقرر ین نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کے مقابلے کیلئے فوری طور پر میثاق پاکستان کیا جائے، پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں پر حملہ آور ہیں اور پاک فوج اور قوم میں تقسیم پیدا کرنا چاہتی ہیں، گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں انتشار پیدا کرنے اور پاک فوج کے خلاف جو سازشیں کی گئی ہیں باہمی وحدت سے ان کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کیس میں پاک فوج کے ترجمان کے تحفظات واضح ہیں اور ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے،

مقررین نے کہا کہ انتہا پسندی، دہشت گردی اسلامی فوبیا کے خلاف تمام مذاہب کی قیادت کو جدوجہد کی ضرورت ہے، انتہا پسندی، دہشت گردی کرنے والوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہ ہے۔ معاشرتی رویوں کی اصلاح کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، انتہا پسندی اور متشددانہ رویے معاشروں کو تباہ کر دیتے ہیں، معاشرہ کی بہتری کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام طبقات سے مل کر جدوجہد کرنی ہو گی، انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند ہفتوں کے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ قومی سطح پر معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے،

محراب و منبر کو مزید موثر انداز میں کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان علما کونسل معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر وطن عزیز سے انتہا پسند انہ، متشددانہ رویوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، کانفرنس میں ایک قرار داد کے ذریعے کہا گیا کہ مسائل کا حل مذاکرات اور مفاہمت سے ممکن ہے، پاکستان کا عالم اسلام میں اہم مقام ہے، عرب و عجم کی لڑائی اسلامی دنیا کو مزید کمزور کرے گی، پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کا بانی ممبر ہے اور اسلامی تعاون تنظیم کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، اسلامی تعاون تنظیم کو مسلم ممالک کا اعتماد حاصل ہے،

یہ نا ممکن ہے کہ امت مسلمہ کے متفقہ فورم کو تقسیم کر دیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکسان کسی ایسی کوشش کو تسلیم نہیں کر سکتا جس سے مسلمانوں میں مزید انتشار پیدا ہو اور مسلمانوں کی وحدت کے مرکز ارض حرمین شریفین کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دنیا پر بہت ساری حقیقتیں واضح ہو گئی ہیں، سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید کی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان ایک آزاد خود مختار ملک ہے کسی بھی ملک کے سربراہ کو پاکستان کے سعودی عرب تعلقات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

کانفرنس کے بعد پاکستان علما کونسل کے مرکزی مجلس شوری و عاملہ کے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی سر پرست علامہ عبد الحق مجاہد نے انتخابات میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو مرکزی چیئرمین اور مولانا اسد زکریا قاسمی کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کرنے کا اعلان کیا جبکہ دیگر عہدیداران سر پرست اعلی(حضرت علامہ مولانا عبد الحق مجاہد)، سر پرست(مولانا محمد رفیق جامی)، نائب سر پرست(مولانا حق نواز خالد، چیئرمین (حافظ محمد طاہر محموداشرفی)، ائس چیئرمین(مولانا عبد الکریم ندیم)، وائس چیئرمین (مولانا محمد شفیع قاسمی)، وائس چیئرمین(مولانا محمد ایوب صفدر)، وائس چیئرمین(مولانا نعمان حاشر)، وائس چیئرمین(مولانا زبیر عابد)، سیکرٹری جنرل(مولانا اسد زکریا قاسمی)، ڈپٹی سیکرٹری جنرل(علامہ طاہر الحسن)، ڈپٹی سیکرٹری جنرل(قاضی مطیع اللہ سعیدی)، فنانس سیکرٹری(مولانا اسد اللہ فاروق، رابطہ سیکرٹری مولانا محمد اشفاق پتافی، سرپرست اعلی پنجاب مولانا اسعد حبیب شاہ جمالی، سرپرست پنجاب(مولانا عبید اللہ گورمانی، صدر پاکستان طلبا کونسل میاں ارشاد مجاہد کو منتخب کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…