جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان دنیا کے سے بڑے بھکاری وزیراعظم بن چکے، وقت آگیا ہے سلیکشن کی بجائے الیکشن کے ذریعے حکومت لائی جائے، ن لیگ نے پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات(آن لائن) سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ناکام حکمران پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، وقت آگیا ہے کہ سلیکشن کی بجائے الیکشن کے ذریعے حکومت لائی جائے۔سوات میں ورکرز کنونشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

عمران خان دنیا کے سے بڑے بھکاری وزیراعظم بن چکے ہیں، انہوں نے مہاتیر محمد سے وعدہ کرکے پھر یوٹرن لے لیا، وزیراعظم نے پاکستان کو اتنا کمزور کیا کہ مودی نے کشمیر پر قبضہ کرلیا۔پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پیسہ دے کر پاکستان کی ترقی کاراستہ روکا گیا ہے، آج یہ فارن فنڈنگ کا حساب کیوں نہیں دیتے؟۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انتہا پسندی ختم کرنے کا سہرا نوازشریف،پاک فوج اور عوام کو جاتا ہے، اے پی ایس حادثے کے بعد قائد مسلم لیگ ن نے دھرنے والے کو بھی ایک میز پر لائے اور نیشنل ایکشن پلان کی بدولت انتہا پسندی کو شکست دی ن لیگ حکومت نے پاک فوج کو 500 ارب دے کر بیس سالوں سے جاری جنگ ختم کی اور دہشت گردی کو شکست کے بعد معیشت کی ترقی پر کام شروع کیا۔جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے ملک میں ساڑھے اٹھائیس ارب کے منصوبے لائے اور شمالی علاقہ جات کو شامل کیا پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی کو سزائے موت کی کوٹھڑی میں رکھا گیا تاہم ن لیگ کے قائدین نیب انتقام کے باوجود ملک کی خاطر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی ماں ہے اور اسی نے ملک کو مضبوط کیا ہے، غربت اور بیروزگاری ختم کرنا ہے تو قائداعظم کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…