اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی سی کیس میں گرفتار وکلا پر دہشت گردی کا الزام پنجاب بار کونسل نےکیا انتہائی قدم اٹھا لیا ، بڑا اعلان

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پنجاب بار کونسل نے پی آئی سی کیس میں گرفتار وکلا پر دہشت گردی کا الزام ختم نہ کرنے پر پیرکو صوبہ بھر کی عدالتوں کے لاک ڈاوٓن کی کال دی ہے۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین شاہ نواز اسماعیل گجر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں اس امر پر دکھ کا اظہار کیا

کہ 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی بے گناہ وکلا کو نہ تو رہا کیا گیا اور نہ ہی مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات کو ختم کیا گیا ہے۔پنجاب بار کونسل نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 23دسمبر کو صوبہ بھر کی عدالتوں کے لاک ڈاون کی کال دے دی ہے۔ایک پریس ریلیز میں پنجاب بار کونسل نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ بار کے عہدیدار عدالتوں کے لاک ڈاو?ن کو یقینی بنائیں۔ بار میں احتجاج اور علامتی دھرنے بھی دیئے جائیں۔وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت نے پی ا?ئی سی معاملہ میں انتہائی قابل اعتراض رویہ اپنایا اور وکالت کے پیشے کی توہین کی۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں نے اپنے سرکاری عہدے سنبھالنے پر اپنے وکالت کے لائسنس بھی معطل نہیں کرائے۔ دونوں پیش ہوکر وضاحت کریں، کیوں نا ان کے کیس بار کونسل کے انضباطی ٹربیونل کو بھجوا دیئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…