کئی شہروں میں دھند کا راج، موٹروے جزوی بند، پروازیں متاثر حادثات میں ایک شخص جاں بحق،8زخمی ،شہریوں کو اہم ہدایت نامہ جاری

22  دسمبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا راج برقرار، قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50 میٹر، موٹروے ایم تھری، فور کو بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔

ملتان میں شدید دھند کے سبب پروازوں کا رخ بھی اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔ سندھ کے بھی کئی شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔لاہور اور گردونواح میں دھند کی دبیز چادر پھیل گئی، ٹھوکر، چوہنگ، موہلنوال کے علاوہ مانگامنڈی میں شدید کہر کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔پتوکی میں ٹرالر نے موٹرسائیکل سوارکو کچل دیا، وہاڑی میں 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔ گگومنڈی، قصور، پاکپتن، چنیوٹ، پھولنگر اور پیر محل بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شجاع آباد، حبیب آباد ،رینالہ خورد، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین کے علاوہ ڈی جی خان، چیچہ وطنی، کسووال، اقبال نگر، میاں چنوں میں دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ قومی شاہراہ پرحد نگاہ 50 میٹررہ گئی، موٹروے کے بعض مقامات پر حدنگاہ صفر ہونے کے سبب ایم تھری اور فور کو بند کر دیا گیا، موٹروے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ دھند کے باعث ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، دبئی سے آنے والی پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محکمہ موسمیہات کے آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیارت میں منفی 5، قلات منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، ڑوب، خضدار 1، دالبندین اور نوکنڈی 3، گوادر، جیونی 16، پنجگور 2، سبی 8 اور تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…