اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

غیرت بیچ کر ڈالر حاصل کرنے سے ملک ترقی نہیں کرسکتا،مسائل کا حل صرف اور صرف اس بات میں ہے، حافظ نعیم الرحمن نے انتہائی خوبصورت بات کہہ دی

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غیرت بیچ کر ڈالر حاصل کرنے سے ملک ترقی نہیں کرسکتا،مسائل کا حل صرف اور صرف نبی ؐ کی سیرت اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے میں ہے،اسلام مکمل دین ہے اس کا اپناخاندانی، اخلاقی اور معاشرتی نظام ہے اور یہی آپ ؐ کی شریعت ہے،جماعت اسلامی کسی فرد کی طرف نہیں بلکہ قرآن وسنت اور اللہ اور اس کے رسولؐ کے دین کی طرف دعوت دیتی ہے،

ٹکڑوں میں بٹ کر نہیں بلکہ متحد ہو کر دین کے نفاذ کی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ حکمرانوں سے فواحش اور منکرات کو فروغ مل رہا ہے جس کے خلاف جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے اور آپ ؐ کی پوری زندگی اس حقیقت پر گواہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی نیو سبزی منڈی بسم اللہ مارکیٹ میں ”سیرت النبی ؐ کانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف ناظم علاقہ بسم اللہ مارکیٹ راجا شبیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سکریٹری کراچی عبد الرزاق خان، صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شمالی ا بوالضیا پرویز،جماعت اسلامی علاقہ گجرو کے ناظم حاجی طور خان اور دیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اہلیان سبزی منڈی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے آپ ؐکے اسوہ حسنہ سے سبق حاصل کرنے کے لیے اس خوبصورت محفل کا انعقاد کیااور اسی تعلق سے ہی ہماری باہمی محبت میں اضافہ ہوگا۔ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ ہم حضور ؐ کے امتی ہیں،امتی ہونے کا تقاضہ یہ ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کے بنائے ہوئے نظام کو نافذ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ قرآن پاک اور آپ ؐ کی سیرت ہماری طاقت اور ہمارا اثاثہ ہے، کمزور سے کمزور عقیدت والا فر د بھی حرمت رسولؐ پر جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوجاتا ہے،یہی جذبہ ایمانی دیکھ کر مغربی دنیا میں شر پسند اور اسلام دشمن عناصر اسلام سے خوف زدہ ہیں اور ہر تھوڑے عرصے بعد امریکہ اور یورپ کے غلام آپ ؐکی ناموس پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج مختلف ممالک میں مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے، کشمیر میں 141دن گزر گئے اب تک کرفیو لگاہوا ہے،بار بار سرچ آپریشن کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں، ہماری ماؤں اور بہنوں کی عصمت دری کی جاتی ہے،ایک لاکھ سے زائد کشمیری صرف پاکستان سے محبت کے نتیجے میں شہادت حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نبی ؐ کی امت ہیں،اگر ہم دین کو اپنی زندگی کے تمام معاملات سے نکال دیں تو یہ نبی کریم ؐ کی سنت اور شریعت نہیں،رسولؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ دنیا کہ تمام انسانوں سے محبت کی جائے آپ ؐ کی زندگی کو عملی نمونہ بنایاجائے اور آپ ؐ کے بتائے ہوئے راستہ پر عمل کیا جائے اورسود کی معیشت،ظلم کا نظام قائم کرنے والوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہکشمیر کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے لیکن ہماری حکومت امریکہ کو خوش کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق جنرل پرویز مشرف نے سب سے پہلے پاکستان کانعرہ لگاکر افغانستان کو بھارت اور امریکہ کے حوالے کیا،آج اٹھارہ سال بعد امریکہ خود ذلیل و خوار ہوکر افغانستان سے بھاگنے پر مجبور ہوگیا ہے اور مشرف بھی اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔ محمد یوسف نے کہاکہ علاقہ سبزی منڈی کے ذمہ داران اور کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے محفل سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا۔نبی کریم ؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اللہ کی وحدانیت اور نبی ؐکا اقرار کرنا ہمارے عقیدے اور ایمان کا لازمی جز ہے، نبی ؐ کی شریعت اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی جدوجہد ہے، عاشقان ِرسول ؐ کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے کہ وہ اللہ کی زمین پر اللہ کے بنائے ہوئے نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کریں۔درحقیقت نظام مصطفیؐ ہی ہم سب کے لیے نجات کا راستہ ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…