اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے تمام جرمانوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر کو محفوظ بنانے اور عوام الناس کے تحفظ کے لئے حکومت پاکستان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے تمام جرمانوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوجائے گا۔ ایس ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر غلام سرور بھیو کا سکھر اور گردونواح کے ٹرانسپوٹر حضرات سے ایس ایس پی موٹر وے آفس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران خطاب۔

آئی جی مو ٹر وے اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن آفتاب احمد پٹھان کی خصوصی ہدایت پر پورے پاکستان میں ایس ایس پی صاحبان ملک کے مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹر حضرات سے میٹنگ کا انعقاد کرکے ان کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے جرمانوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 ء سے ہوجائے گا، ایس ایس پی موٹر وے سکھر غلام سرور بھیو نے میٹنگ میں نئے عائد ہونے والے جرمانوں جن میں چند قابل ذکر خلاف ورزیاں اور ان کی مختصر تفصیل ٹرانسپورٹروں کو بتائی، جس کے مطابق اوور اسپیڈ کرنے والی موٹر سائیکل سمیت تمام گاڑیاں چلانے والوں کو750 روپے جرمانہ کیا جاتا ہے،تاہم یکم جنوری سے موٹر سائیکل کو اوور اسپیڈ پر 1500، کار کو 2500 روپے، بس کو 10000 روپے اور ٹرک کو 5000 روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ مقررہ حد سے زائد وزن پر 1000 روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، نئے جرمانے کے تحت10000 ہزار کیا جائے گا۔ اسی طرح غیر مناسب اور غیر محفوظ سامان لوڈ کرنے پر جرمانہ 500 سے بڑھاکر 3000 ہزار کیا جائے گا، جبکہ موٹر سائیکل اور کار بغیر لائسنس چلانے والوں کو 750 سے بڑھا کر 5000 روپے، بس اور ٹرک کو750 جرمانے سے بڑھاکر 10000 ہزار جرمانہ کیا جائے گا،اس کے علاوہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے کو 200 روپے سے بڑھا کر 1000 ہزار کیا جائے گا،

جبکہ غلط سمت گاڑی چلانے والے کو 500 سے بڑھاکر 2500 روپے جرمانہ کیا جائے گا،۔میٹنگ میں ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو نے ٹرانسپورٹرز کے روڈ کے حوالے سے درپیش مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے افسران بالا کو لکھا جائے گا، میٹنگ میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ممبر امان اللہ خان نے اپنے نمائندوں کے ساتھ شرکت کی۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، سکھر مورو، سکھر لاڑکانہ وین ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم بندھانی نے اپنے نمائندوں کے ساتھ شرکت کی۔ جبکہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور یکم جنوری2020 سے لاگو ہونے والے جرمانوں کے حوالے سے اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ سخت قوانین کی بدولت روڈ حادثات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…