پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطوں کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم کا عہدہ کسے دیا جائے گا؟ ن لیگ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کیلئے رہبرکمیٹی نے رابطے شروع کردیے، موجودہ حکومت کو گھر بھیج کرمحدود قومی حکومت بنائی جائے، قومی حکومت میں وزیراعظم کا عہدہ کسی چھوٹی جماعت کو دیا جائے گا، نیشنل حکومت انتخابی اصلاحات کے ذریعے ایک یا دوماہ میں نئے الیکشن کا انعقاد کرے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان ہاؤس تبدیلی کیلئے اتحادی جماعتوں سے رہبرکمیٹی رابطے شروع کررہی ہے۔

رہبرکمیٹی حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی اور ان کو احساس دلائے گی کہ آپ فیصلہ کریں،کیا آپ عمران خان کے کرائمز میں پارٹنربننا چاہتے ہیں؟ کیا پاکستان کی تباہی میں حصہ دار بننا چاہتے ہیں۔اگر ایسا ہے تو عوام حکومتی اتحادی جماعتوں کو بھی عمران خان کے پلڑے میں رکھیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ چاہتے ہیں موجودہ حکومت کو گھر بھیج کرمحدود وقت کیلئے قومی حکومت بنائی جائے۔ نیشنل حکومت میں وزیراعظم کا عہدہ کسی چھوٹی جماعت کو دیا جائے گا۔ایسے شخص کو وزیراعظم منتخب کیا جائے گا جو سب جماعتوں کیلئے قابل قبول ہو۔نیشنل حکومت ایک یا دوماہ میں قومی ایجنڈے کے تحت انتخابی اصلاحات کے عمل کو پورا کرے، پھر ہم نئے الیکشن کے ذریعے ملک میں جمہوری حکومت قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئندہ انتخابات میں فوج کا کردار متنازعہ نہ ہو۔80ء کی دہائی میں جب الیکشن ہوتے تو سیاسی جماعتیں فوج کو نگرانی کرنے کا مطالبہ کرتی۔ لیکن اب سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ انتخابات میں فوج کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کا وہی حشر ہوگا جو 2008ء میں ق لیگ کا ہوا تھا۔نیب کے سیاسی مقاصد کا سب کو معلوم ہوچکا ہے۔ نیب نے میرے خلاف کیس بنایا میں بالکل ضمانت نہیں کرواؤں گا۔ بلکہ نیب کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے۔ میرے خلاف اس لیے گھیرا تنگ کیا گیا، نارووال میں اسپورٹس سٹی منصوبہ جو پیپلزپارٹی کے دور میں منظور ہوا تھا، کیا نارووال ہندوستان یا اسرائیل ہے؟ وہاں کے لوگ ٹیکس نہیں دیتے؟ میری نگرانی میں سی پیک کے ساڑھے 28 ارب ڈالر کے منصوبے ہوئے، میں نیب اورخفیہ اداروں کو چیلنج دیتا ہوں کہ ثابت کردیں کہ میں نے ایک روپے کا بھی مفاد لیا ہو۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا لفظ انتقام سے جڑ گیا ہے۔ احتساب ہونا چاہیے، ہم احتساب کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئینی عہدوں کو اپنی نااہلی سے متنازع بنادیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…