پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کراچی سے لاہور کا فضائی سفر مہنگا ہو گیا، پی آئی اے اور دیگر دو ائیر لائنز نے یکطرفہ کرائے میں بڑا اضافہ کر دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی سے لاہور کا فضائی سفر مہنگا ہوگیا،دونوں شہروں کے درمیان جہاز کا یک طرفہ کرایہ 35 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔پی آئی اے،سرین ایئر اور ایئر بلیو کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایئرلائن حکام کے مطابق اندرون ملک روٹس پر فضائی ٹریفک

زیادہ ہونے اور مسافروں کی تعداد بڑھنے کے باعث یک طرفہ کرایوں میں 10 ہزار سے 15 ہزار تک اضافہ ہوا ہے۔ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم شریف نے اس ضمن میں بتایا کہ شاہین ایئرلائن کے بند ہونے کے بعد، دو برس سے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔شاہین ایئرلائن کی جانب سے کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کی 3 پروازیں روزانہ آپریٹ ہوتی تھیں۔ اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد کے روٹ پر بھی 3 ریٹرن پروازیں اڑا کرتی تھیں۔ شاہین ایئرلائن بند ہونے سے دیگر ایئرلائنز پر مسافروں کا شدید دباؤ پڑا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کی وجہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سے لاہور پرواز کا یک طرفہ کرایہ اب 35 ہزار روپے ہے۔ یعنی اگر آپ دوبارہ جہاز سے کراچی آنا چاہتے ہیں تو کرایہ 70 ہزار روپے بنتا ہے۔یہ صرف کراچی کے روٹ کے ساتھ نہیں ہوا ہے۔ لاہور سے پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد،رحیم یار خان اور فیصل آباد کے درمیان پروازوں کے یک طرفہ کرایوں میں 10 ہزار سے 15 ہزار اضافہ ہوا ہے۔دو سال پہلے، کراچی سے لاہور یا لاہور سے کراچی کا یک طرفہ ٹکٹ 10 ہزار سے 11 ہزار کے درمیان تھا۔اس صورتحال میں لوگوں سفر کے لیے ٹرین کو ترجیح دے رہے ہیں۔ تاہم ٹرین کے ٹکٹ کے لیے 15 روز قبل آن لائن سسٹم کے ذریعے بکنگ کروانی پڑتی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…