پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دہشت گردوں کا معروف بزنس مین کی کار پر حملہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) فریئیر تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں کی کار پر فائرنگ، کار سوار بزنس مین نوید گل فیملی سمیت محفوظ رہے۔ دہشت گرد فرار، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق فریئیر تھانہ کی حدود آدم روڈ پر حسن اسپتال کے قریب ہیلمٹ لگائے 2نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے کار سوار بزنس مین نوید گل جو اپنی فیملی کے ہمراہ شون سرکل کی جانب جا رہے تھے کہ مذکورہ مقام پر ان کی کار پر نامعلوم مذکورہ دہشت گردوں نے تعاقب کیا اور فائرنگ کر دی،

فائرنگ کر کے دہشت گردوں نے کار روکنے کی دھمکیاں دیں اور اسلحہ کا بٹ مار کر کار کا شیشہ توڑ دیا اور مزید دھمکی دی کہ ہم جب چاہیں گے موت کے گھاٹ اُتار دیں گے۔ بعد ازاں نامعلوم دہشت گرد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ کار سوار بزنس مین نوید گل شیشہ لگنے سے معمولی زخمی ہوئے۔ اُدھر اطلاع ملتے ہی فریئیر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے واقع کا مقدمہ بزنس مین نوید گل کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف 265/19جرم دفعہ 324، 427/34ت پ درج کر کے نامعلوم دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…