ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملک کے تمام سیاست دان جی ایچ کیو اور مارشل لاء کی پیداوار ہیں‘شیخ رشیدنے بڑا اعلان کر دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوالالمپور مسئلے پر ملک کے مفاد کیلئے پیچھے ہٹے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو سے نواز شریف تک ملک کے تمام سیاست دان جی ایچ کیو اور مارشل لا کی پیداوار ہیں،مشرف کے خلاف پیرا 66جوڈیشل مارشل کے مترادف ہے غیر دانشمندان فیصلہ ہے،عدلیہ پاکستان اور فوج کا اہم ستون ہے یہ نہیں ٹکرائیں گے چیف جسٹس اہم کردار ادا کریں گے،

آصف زرداری کی کرپشن میں بلاول بھی شامل ہیں اگربلاول پلی بارگین نہیں کریں گے تومریم نوازکی طرح کک آؤٹ ہوجائیں گے۔ ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر شیخ رشیدا حمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاکہ ملک کے تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 سے نکلے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو سے نواز شریف تک تمام سیاستدان مارشل لا کی پیداوار ہیں۔ تاریخ پڑھی جائے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو بھٹو کس نے بنایا، ان کی اہلیہ نصرت بھٹو نے کیا کچھ کیا۔ عمران خان کے آنے تک پاک فوج کافی بدل گئی ہے کیونکہ اب گیٹ نمبر 4 نہیں رہا۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک دن صحافیوں کو بھی جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 سے اندر لیکر جاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا وہ محب وطن ہیں، سنگین غداری کیس کے تفصیلی فیصلے کا پیرا 66 غیر آئینی،غیر سنجیدہ اور غیر قانونی فیصلہ ہے، یہ مارشل لا کے مترادف ہے، عدلیہ پاکستان اور فوج کا اہم ستون ہے یہ نہیں ٹکرائیں گے، نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی آمد سے ملک آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ ادارے سمجھدار ہیں، انہیں آپس میں لڑایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن غداری کے مترادف ہے، بدقسمتی سے اس ملک میں جو آیا اس نے مال بنایا، خورشید شاہ کے126 اکاونٹس نکلے اور انہیں ضمانت مل گئی، پیپلزپارٹی سارے کیسز سندھ منتقل کرانا چاہتی ہے، آصف زرداری کی کرپشن میں بلاول بھی شامل ہیں،

ڈیڑھ ارب روپے کی ٹرانزیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کے دستخط موجود ہیں بلاول بھٹو زرداری نے پلی بارگینگ نہ کی تو وہ بھی مریم نواز شریف کی طرح ملکی سیاست سے مائنس ہوجائیں گے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے کھلاڑی ہیں، شہباز شریف پرویز مشرف کے خلاف نہیں بولے اور وہ ہی نواز شریف کو لندن لے کر گئے، شہبازشریف کی اچھی خبر آنے والی ہے وہ انجوائے کررہے ہیں، شریف برادران لندن میں نئے سال کا آغاز کریں گے، شہباز شریف نیا ہیٹ اور کورٹ پہنیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…