اسلام آباد (این این آئی) چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری معاملے پر پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے دس روز کا وقت مانگ لیا۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ کسی نام پر اختلافات کی بات نہیں کرنا چاہتے۔ ذرائع نے بتایاکہ دس دن کا وقت راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں مانگا۔ ذرائع نے بتایاکہ بابر یعقوب فتح محمد
کے نام پر اپوزیشن جماعتوں کو تحفظات ہیں ذرائع کے مطابق ن لیگ کو ان کے نام ہر سب سے زیادہ تحفظات ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر کو پیغام دیا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ فیصلہ چاہتی ہے۔ اسپیکر کو پیغام دیاگیا کہ اگر دونوں صوبائی ممبرز اپوزیشن جماعتوں کی تجویز پر لئے جائیں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اسپیکر کو تجویز دی کہ اگر صوبائی ممبران حکومت اپنی مرضی سے لگانا چاہتی ہے تو چیف الیکشن کمشنر کے لئے اپوزیشن کا نام قبول کیا جائے۔