اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کی جانب ووٹرز کی غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت میں دو روز باقی رہ گئے ،صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں ابتدائی غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 23 دسمبر سے ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد رائے دہندگان پر مشتمل۔ انتخابی فہرستوں کے معائنہ کیلئے صوبہ 6000 ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے 46 لاکھ سے زائد رائے دہندگان پر
مشتمل انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے صوبہ میں مجموعی طور پر 2000 ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب اور سندھ میں بھی اشاعت کے لیے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وّٹرز ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔الیکشن کمیشن کے مطابق فارم اور دیگر ضروری معلومات ڈسپلے سنٹر انچارج اور دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے حاصل کریں۔