جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

بہتر معاشی پالیسیاں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان کے ذخائر میں بڑا اضافہ، ملکی درآمدات بھی بڑھ گئیں،انتہائی اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیاں رنگ لا رہی ہیں اور آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی صورتحال پر اعتماد اسکی دلیل ہے۔ ملکی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ میں پاکستان کے ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ملکی درآمدات میں ایک ماہ میں 213 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے

نے توانائی سیکٹر میں بقایا جات کے خاتمے کی منصوبہ بندی کو بھی جامع قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے شاید معاشی حقائق سے نابلد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں بزنس کی آسانی، پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری، موثر سوشل سکیورٹی،نیٹ اور بہتر گورننس کے لیے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے جس کے دور رس نتائج جلد قوم تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…