اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی سزا رک گئی تو نہ ملک میں آئین ہوگا نہ ہی وفاق آگے چلے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اگر فیصلے پر نظر ثانی کی بات کرتی ہے تو یہ قوم کے ساتھ غداری ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو آئین
توڑنے کی سزا ملی ہے، آئین اور جمہوریت کو نہ سمجھنے والے اس سزا کو غلط کہہ رہے ہیں۔زاہد خان نے کہا کہ اس وقت جو بھی پرویز مشرف کے حق میں اور سزا کے خلاف بات کر رہا، وہ آئین کے خلاف بات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف کی سزا رک گئی تو نہ ملک میں آئین ہوگا، نہ ہی جمہوریت اور نہ وفاق آگے چلے گا۔