جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس، حکومت عدلیہ مخالف مہم چلانے سے باز رہےورنہ۔۔ رضا ربانی نے حکومت کو وارننگ دیدی

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسے شخص کو سراہنے کی کوشش ہو رہی ہے جس نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ اس شخص کی تعریف کی جا رہی ہے جس نے آئینی عمل اور جمہوری اداروں کو پامال کیا۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے میں پیرا 66 کی حمایت نہیں کی جا سکتی، پیرا 66 کے مندرجات سے متاثر افراد کے لیے قانونی راستہ موجود ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ متاثرہ شخص اس پیرا کو فیصلے سے حذف کرنے کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے، متاثرہ شخص خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے آرٹیکل 209 کا سہارا لینے کی عادت ہے، حکومت نے دھرنے کے فیصلے پر جسٹس فائر عیسیٰ کے خلاف آرٹیکل 209 کا سہارا لیا۔رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے 12 مئی کیس پر جسٹس کے کے آغا کے خلاف آرٹیکل 209 کا سہارا لیا، اب جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف بھی hrd آرٹیکل کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر آرٹیکل 209 کے تحت درخواست دائر نہیں کی جا سکتی، ایسا اقدام آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلانے سے باز آ جائے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…