اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر کہاہے کہ پیرانمبر 66فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ہے،پیرا 66 جج کی رائے ہے، حکومت اور مشرف کیلئے معاملے کے حل کیلئے مختلف فورمز موجود ہیں۔ جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پرویز مشرف سے فیصلے سے متعلق میں نے بات کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس معاملے کے حل کیلئے عدالتی فورم اور قانون موجود ہے،حکومت اور مشرف کیلئے
معاملے کے حل کیلئے مختلف فورمز موجود ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیرا نمبر 66 فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ہے،پیرا 66 جج کی رائے ہے،پیرا 66 کی آپریشنل ویلیو نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہمیشہ کنفیوز ہوتی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ اداروں کے درمیان تصادم تو نہیں دیکھ رہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے جواب دیا کہ انشاء اللہ ایسا نہیں ہوگا۔صحافی نے سوال کیا کہ سوسائٹی کے ایک حصے کا فیصلے پر سخت ردعمل آیا ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے مسکراتے ہوئے کہاکہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔