سرگودھا(این این آئی) 22 دسمبر اور 23 دسمبر کو سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جو کئی سال پہلے کی یاد تازہ کردے گا۔زرائع کے مطابق امسال رواں ماہ کے آخری عشرہ میں ملک میں سردی کی شدید لہر داخل ہونے کا امکان ہے اس طرح 22دسمبر یا 23 دسمبر سے جاری ہونے والی سردی کی شدید لہر 28 دسمبر تک جاری رہے گی اور 52 سال سے پڑنے والی
سردی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔اس دورانیہ میں سردی کی لہر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت 12 ریکارڈ کئے جانے کے روشن امکانات ہیں۔زرائع کے مطابق سردی کی شدید لہر سے قبل ملک میں بارشوں کا خاص امکان نہیں تاہم موسم آبرآلود ہونے کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔