لاہور (آن لائن) محکمہ شماریات پاکستان نے ملک بھر میں دیہی شماری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک چاروں صوبوں میں دیہی شماری تین مختلف مراحل میں مکمل کی جائے گی۔ پنجاب اور سندھ نے دیہی شماری کا پہلا مرحلہ
جنوری 2020ء میں شروع کیا جائے گا۔ جس میں محکمہ مال کے ملازمین حصہ لیں گے۔ جنوری 2020ء میں شروع کی جانے والی نویں دیہی شماری کے شرکاء کو جنوری کے پہلے ہفتے میں دیہی شماری کی باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی۔