اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

2 سال میں 8 لاکھ 84 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ملک چھوڑ گئے پاکستان میں بڑھتی بے روزگاری سے مزید کیا نتائج برآمد ہو سکتے ہیں؟ ماہرین کا انتباہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) غیر یقینی معاشی صورتحال، مہنگائی اور بڑھتی بیروزگار ی سے تنگ، اعلی تعلیم یافتہ پاکستانی روزگارکیلیے بیرون ملک جانے پر مجبور ہو گئے۔میڈیا کو موصول دستاویز کے مطابق ملک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ نولاکھ سے تجاوزکرگئی

جبکہ گزشتہ 2 سال کے دوران ملک میں روزگار کی عدم دستیابی اوربڑھتی مہنگائی سے تنگ 8لاکھ 84 ہزار پاکستانی نوجوان بیرون ملک چلے گئے۔بیورو آف امیگریشن کے ریکارڈ کے مطابق 2018میں 3لاکھ82ہزار جبکہ رواں سال 2019ء میں اب تک5لاکھ سے زائد نوجوانوںکو بیرون ملک بھیجاگیا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیاکہ بیرون ملک جانے والے مزدوروں کیساتھ ایک بڑھتی تعداد اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے۔دستاویز کے مطابق 29 ہزار 312 اعلی تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک گئے جبکہ 17ہزار 609 اعلی تربیت یافتہ اور 3 لاکھ 69 ہزار اسکلڈ لیبر نے بیرون ملازمت کو ترجیح دی۔دستاویز میں انکشاف کیا گیاکہ موجودہ حکومت کے دور میں 10ہزار انجینئرز، ساڑھے تین ہزار ڈاکٹرز جبکہ ساڑھے نو ہزار اکاؤنٹنٹ نے نوکریوں کی حصول کیلیے دوسرے ممالک کا رخ کیا، اسی طرح 25 ہزار الیکٹریشن، 3 ہزار استاتذہ، ڈھائی ہزار فارما سسٹ، پانچ سو نرسز اور زراعت کے شعبے میں مہارت رکھنے والے 13ہزار پاکستانیوں نے بیروزگاری کے باعث بیرون ملک ملازمت کو ترجیح دی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…