کراچی()نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا کہ زندہ انسان کو پھانسی دی جا سکتی ہے،لاش کو نہیں،اس طرح کے جج پاکستانی سسٹم میں موزوں نہیں پرویز مشرف نے جو کچھ کیا اس کے بعد اسے سزا تو ہونی تھی،مگر لاش کو لٹکانے کا فیصلہ انتہائی بیہودہ ہے،عملدرآمد ممکن نہیں فیصلے کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کو بہت شرمندگی اور نقصان ہوگا،دیکھنا چاہئے کہ یہ
جج ذہنی طور پر فٹ بھی ہیں یا نہیں ہیں،جسٹس وقار سیٹھ کا یہ فیصلہ ایک طرح پرویز مشرف کے حق میں چلا گیا ہے،پاکستان میں کوئی شخص اس فیصلے کو صحیح قرار نہیں دے رہا۔سابق جج سپریم کورٹ جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو سزا عدلیہ پر شب خون مارنے پر دی گئی فیصلے سے یہ بحث ختم ہو گئی کہ عدالتیں طالع آزماؤں کو سپورٹ کرتی آئی ہیں، بلکہ منتخب پارلیمان انہیں آئینی تحفظ فراہم کردیتی ہیں۔