اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے بلوچستان پی بی 47میں عبد الرئوف رند کی دہری شہریت پر نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت جسٹس مشیرعالم نے کہا ایک ہی وقت میں پاکستان اور اومان دو ملکوں کی شہریت رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا گیا ہے ، دہری شہریت رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینا قانوناً جرم ہے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہاعبد الرئوف رند
نہ تو ادھر کا رہا ہے نہ ادھر کا۔ جسٹس قاضی امین نے کہا عبد الرئوف رند سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کریں۔عدالت نے کہا بعض حلقوں کی دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو سنا جائے گا بعد ازاں سماعت ملتو ی کر دی گئی ۔واضح رہے کہ سال 2018 کے انتخابات میں پی بی 47 سے پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت بی اے پی کے رہنما عبد الروف رند 11942 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔