اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر سپریم کورٹ بار بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سزا کے خلاف اپیل کے لیے عدالت کے آگے سرینڈر کرنا ہوتا ہے لیکن ممکن ہے کہ سپریم کورٹ درخواست آنے پر مشرف کو حاضری سے استثنیٰ مل جائے۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وڈیو لنک پر مشرف کا بیان ریکارڈ نہ کرنے کی کوئی وجہ عدالتی فیصلے میں نہیں ملی۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا
تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔خصوصی عدالت نے منگل کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو موت کی سزا دینے کا حکم سنایا تھا۔عدالتی فیصلے کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف آرٹیکل 6 کے تحت مجرم قرار پائے، ان پر 2007ء میں آئین توڑنے، ایمرجنسی لگانے، ججز کو نظر بند کرنے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔اکثریتی فیصلہ جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس شاہد فضل کریم نے دیا جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر نے اس فیصلے سے اختلاف کیا۔