اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مشرف کیس کے انفرادی فیصلے کو عسکری ادارے سے جوڑنا غیر منطقی ہے، اہم سیاسی جماعت نے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی حمایت کر دی

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں مشرف کی وجہ سے ہی بلوچستان کے حالات بحرانی شکل اختیار کر گئے ہیں پرویز مشرف شہید نواب اکبر خان بگٹی کے قاتل بھی ہیں

کراچی کے سانحہ12مئی میں عوام کے قتل عام کے ذمہ دار بھی یہی ہیں پرویز مشرف بلوچستان میں آپریشن اور طاقت کا سہارا لے کر بے گناہ نہتے لوگوں کے قتل و عام میں بھی مصروف عمل رہے۔بے دردی کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی کرتے رہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے حالات اب تک دگرگوں ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرف کیس کے انفرادی فیصلے کو عسکری ادارے سے جوڑنا غیر منطقی ہے اگر کوئی شخص آئین شکنی کے مرتکب پایا جائے تو یقینا ان کے لئے جو سزا رکھی گئی ہے اس کا اطلاق اس کیلئے ہو گا آئین و قانون سے کوئی بالاتر نہیں آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کرنے‘آئین توڑنے‘ غیر قانونی کام کرنے پر ان کے خلاف طویل عرصے سے کیس چل رہا تھا آخر کار عدالت نے جب فیصلہ دیا وہ سب کیلئے قابل احترام ہونا چاہئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی اس فیصلے کی حمایت کرتی ہے آئین شکن اقدامات اور بے گناہ نہتے انسانوں کے قتل و غارت میں ملوث جنرل پرویز مشرف بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے جو کوئی بھی کسی جرم کے مرتکب پایا جائے اس کو سزا ملنی چاہئے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں مشرف کی وجہ سے ہی بلوچستان کے حالات بحرانی شکل اختیار کر گئے ہیں

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…