پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین کیلئےہنگامی قدم اٹھا لیا  

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان جنیوا کا دورہ کریں گے جہاں وہ سترہ دسمبر کو منعقدہ گلوبل ریفیوجی فورم (جی آر ایف) کے اولین اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یواین ایچ سی آر) اور سویٹزرلینڈ ’جی آر ایف‘ کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔

مہاجرین کی دیکھ بھال اور تحفظ میں مثالی کردار کے اعتراف میں وزیراعظم عمران خان کو صدر طیب اردوان اور کوسٹا ریکا، ایتھوپیا، جرمنی کے رہنماوں کے ہمراہ فورم کی مشترکہ میزبانی کے لئے مدعو کیاگیا ہے۔ گلوبل ریفیوجی فورم اکیسویں صدی میں مہاجرین پر سب سے بڑا اجلاس ہے جسے سترہ اوراٹھارہ دسمبر دوہزار انیس کو سویٹزرلینڈ حکومت مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے کی مشترکہ میزبانی میں منعقد کیاجارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس بھی فورم سے خطاب کریں گے۔ فورم کا مقصد دنیا میں مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ریاستوں، عالمی تنظیموں، نجی شعبہ اور سول سوسائیٹی کے عملی تعاون اورا مداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ دنیا میں اس مسئلے سے نمٹنے میں مددمل سکے۔ وزیراعظم پاکستان گزشتہ چالیس سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے افغان بھائیوں اور بہنوں کی فراخدلانہ میزبانی، پاکستانی قوم کے بے مثال ایثار وقربانی، اس مسئلہ کے حوالے سے تجربات اورنکتہ نگاہ پیش کریں گے۔ وزیراعظم جنیوا میں قیام کے دوران اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی طرف سے دئیے جانے والے ظہرانہ میں بھی شریک ہوں گے۔ ‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…