اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چالان ہونے پر وکیل نے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینا شروع کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق چالان کرنے پر وکیل نے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل ٹریفک وارڈن کو کہہ رہا ہے کہ میں وکیل ہوں تم میرے قدموں میں گرکر
معافی مانگو گےتو ساری زندگی روتے رہو گے، وکیل نے دھمکیاں جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں کسی وجہ سے خاموش ہوں، تم میرا شناختی کارڈ نہیں رکھ سکتے۔ یاد رہے وکلاء کی بدمعاشی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ آئے دن ٹریفک اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری افسروں اور شہریوں کو وکلاء کی غنڈا گردی کا سامنا ہے۔