اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی سی حملے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے اپنی سفارشات مرتب کر لیں، ابتدائی رپورٹ بھی تیار،انتظامی غفلت کا بھی انکشاف

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اپنی سفارشات مرتب کرلی ہیں، جو پیر کے دن وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائیں گی۔پی آئی سی میں وکلا کے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیا ر کر لی گئی ہے

جو پیر کے دن وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثما ن بزدار کو وزیرقانون پنجا ب راجہ بشارت پیش کریں گے۔میڈیا رپو ر ٹس کے مطابق واقعے کے بعد صورت حال کے جائزے کے لیے طلب کئے گئے پہلے اجلاس میں ہی پولیس کے اعلی حکام کی وزیر قانون کی جانب سے سرزنش کی گئی تھی، وہ اس بات پر برہم تھے کہ پولیس نے دو گھنٹے تک وکلا کو روکنے کی کوئی حکمت عملی ہی نہیں بنائی اور نہ ہی انہیں روکنے کی کوئی کوشش کی۔ اس کے علاوہ وزیراعلی کی زیرصدارت اعلیٰ ترین اجلاسوں میں بھی انتظامی غفلت پر اظہار ناراضی کیا گیا، راجہ بشارت کی سفارشات کی روشنی میں پولیس کے متعلقہ اعلی حکام کی غفلت کی بھی الگ سے انکوائری کاامکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وکلا نے ڈاکٹروں سے تصادم کے بعد پی آئی سی پر حملہ کردیا تھا۔ واقعے میں کئی مریض اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے تاہم پنجاب حکومت نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی لیکن گزشتہ روز ایک اور شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی تھی۔  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اپنی سفارشات مرتب کرلی ہیں، جو پیر کے دن وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائیں گی۔پی آئی سی میں وکلا کے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیا ر کر لی گئی ہے جو پیر کے دن وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثما ن بزدار کو وزیرقانون پنجا ب راجہ بشارت پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…