پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے ،ملک بھر میں رواں سال تعدادکہاں تک پہنچ گئی ؟صورتحال تشویشناک

15  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی )سندھ اور خیبرپختونخوا ہ سے پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 101تک پہنچ گئی ، انسداد پولیو کی قومی مہم کل سے شروع ہو گی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے عہدیدار نے بتایا کہ نئے کیسز ضلع میرپورخاص اور صوابی سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ضلع میرپورخاص میں 36 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے جو تحصیل ڈگری میں یونین کونسل میر خدا بخش کا رہائشی ہے۔بچے کے والدین کا دعوی ہے کہ اسے انسداد پولیو ویکسین کے 7 ڈوز دئیے گئے تھے اور معمول کے ٹیکوں کے کارڈ کے ذریعے 2 ڈوز کی تصدیق ہوئی ہے۔عہدیدار کے مطابق پولیو سے متاثر ہونے والے دوسرے بچے کی عمر 72 ماہ ہے جو تحصیل میرپور خاص یو سی 5 کا رہائشی ہے، بچے کی دونوں ٹانگیں مفلوج ہوگئی ہیں۔اہل خانہ کے مطابق بچے کو انسداد پولیو ویکسین کے 10 ڈوز دئیے گئے تھے۔صوابی سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیس کی تفصیل بتاتے ہوئے این آئی ایچ کے عہدیدار نے کہا کہ متاثر ہونے والے 6 ماہ کے بچے کا تعلق تحصیل ٹوپی کی یوسی بٹاکڑہ ہے۔اب تک رواں برس میں پولیو کے 101 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2018 میں 12 اور 2017 میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا ہ سے 73، سندھ سے 16، بلوچستان سے 7 اور پنجاب سے پولیو کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔ علاوہ ازیں انسداد پولیو کی قومی مہم کل سے شروع ہوگی جو20دسمبرتک جاری رہے گی ۔ مہم کے دوران وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ پولیس پولیوورکرز کو سکیورٹی فراہم کرنے کے فرائض سر انجام دے گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…