اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری ، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں سمیت قانون سازی سے متعلق اپوزیشن کی مشاورت سے فیصلہ ہوجائیگا، اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں۔نوشہرہ کے علاقے وزیر آباد میں سوئی گیس افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب اورگفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن سمیت اہم قانون سازی

سے متعلق اپوزیشن سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اسمبلی کا اختیار عدالتوں میں جائے ہم اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ معلوم نہیں کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس کونسی دوائی ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اس مہینے حکو مت ختم ہوجائے گی یہ ناممکن بات ہے کہ کوئی بھی آکر حکومت گرادے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کچھ دنوں میں پتہ لگ جائے گا کہ ان کے اپنے ہی ممبران ان سے جا رہے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…