اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بگڑے رئیس زادے کی سرعام بدمعاشی ،گاڑی سے نکل کر نوجوان پر سرعام تشدد،پستول بھی تان لیا ، دھمکیاں جانتے ہیں یہ بگڑا رئیس زادہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں‎

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بااثر شخص کا دن دہاڑے شہری پر تشدد ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں

ایک بڑی گاڑی سے نکلنے والے شخص نے نہتے شہری پر اسلحہ تان کر اسے گریبان سے پکڑ کر دھکے دیے اور زمین پر گرا کر اسے زدوکوب کیا۔شہری اسلحے کی وجہ سے خاموشی سے تشدد کا نشانہ بنتا رہا جبکہ بااثر شخص نے شہری کو سڑک کنارے اسلحے کے زور پر زمین پر گرا کر تھپڑ اور ٹھوکریں ماریں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سڑک کنارے گرین بیلٹ کے کنارے پر بیٹھا ہے اور کار سوار نے اسے تھپڑ مارے جس کے بعد اس نے گاڑی سے پستول نکال کر شہری پر تان لیا اور پھر اسکے منہ پر اپنے پاؤں سے ٹھوکریں ماریں۔ سڑک پر ٹریفک چل رہی تھی جبکہ پولیس دور رہی اور شہری کی مدد کیلئے کوئی نہ آیا۔ بااثر شخص کے زیر استعمال گاڑی عقیل مرزا نامی بندے کے نام رجسٹر ہے،2017 ماڈل کی جیپ کا مالک لاہور کا رہائشی ہے۔دوسری جانب پولیس کا اس واقعہ سے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہ آسکا۔شہریوں نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…