کوئٹہ /اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت کا جانا ٹھن گیا ہے،پاکستان بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہے،اگر ملک کو اسی طرح ہی چلانا تھا تو 25 جولائی انتخابات کا ڈھونگ کیوں رچایا گیا، حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہے ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دے سکے بلکہ پچھلی حکومتوں کے میگا پراجیکٹز کا افتتاح کرنے لگے ہیں،
جعلی پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق نہیں پہنچتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم اس حکومت سے بیزار ہوچکی ہے غریب اور محنت کش دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گیا ہے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی وزراء کو مذاق لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک غیر سنجیدہ طبقے کے حوالے کیا گیا ہے اس طرح سے ریاستیں نہیں چلتی انہوں نے کہا کہ این آر او نہ دینے کا ورد کرنے والا اب خود این آر او مانگنے کیلئے یاترا کرتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معاشی اور اقتصادی ترقی کو تنزل کی طرف لے گیا مہنگائی اتنی زیادہ ہوگء ہے کہ پہلے صرف غریب طبقہ متاثر تھے اب معاشرے کا ہر فرد متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں ایسی صورتحال میں انکو عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات اٹھانی چائیے لیکن یہ وزراء کو بالکل احساس نہیں اور عوامی ایشوز کومذاق میں لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کہتے رہے کہ انکو موقع ملنا چائیے اتنا موقع ملنے کے باوجود وہ ڈلیور نہیں کرسکے اب انہیں گھر چلاجانا چائیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہے مزید ٹہرنا ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ایک جعلی اسمبلی کو قانون سازی کا حق نہیں نئے الیکشن کروا کر قانون سازی کی جاسکتی ہے۔