جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بی آر ٹی منصوبے پربڑا اعتراف کرتے ہوئے غلطیاں تسلیم کر لی گئیں، 27 دسمبر کو کیا کرنے جا رہے ہیں؟اہم اعلان  کر دیا گیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے کہا ہے کہ بی آر ٹی خیبر پختونخوا حکومت کا پہلا تجربہ تھا تسلیم کرتے ہیں کہ اس میں غلطیاں ہوئیں منصوبہ مکمل ہونے کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا تاہم چند ماہ بعد مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو سہولت ملے گی۔کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ میں ایڈوائزر وزیراعظم محمد شہزاد ارباب نے کہاکہ بی آر ٹی چند ماہ میں مکمل ہوجائے گا حتمی تاریخ تو نہیں دے سکتا تاہم منصوبے کی تکمیل کے بعد شہریوں کو سہولت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ یہاں آنے کا مطلب یہ نہیں کہ

تاثر لیا جائے کہ مجھے وزیر اعظم نے یہاں بھیجا ہے، یہ میرا اپنا صوبہ ہے یہاں آتا رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سرکار کے افسران عوام کے تابع ہیں اسی لیے انہیں کھلی کچہری میں عوام کے سامنے کھڑا کیا، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں چند ماہ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ارباب شہزاد نے کہا کہ 27 دسمبر کو یوٹیلٹی اسٹورز کو ڈیجیٹل کیا جائیگا جس پر 6 ارب روپے لاگت آئیگی جبکہ 180 ارب روپے احساس پروگرام میں عوام کے لیے 137 پروگرام شامل کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…