کراچی(این این آئی) سی پی پی اے کی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا 26 دسمبر کو سماعت کرے گی۔ عوام پرایک اوربجلی بم گرانے کی تیاریاں،ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی گی۔سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی ۔یاد رہے کہ اکتوبر میں فیول سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت 51 ارب روپے آئی تھی
جبکہ ایک ماہ میں 9 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ پابندی کے باوجود فرنس آئل سے بجلی بنانا اور میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرنے سے اضافی بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔اگر بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی گئی تو کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین کے علاوہ دس تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا نہ صرف گھریلو بلکہ کمرشل صارفین کو بھی مہنگے بلز ادا کرنے پڑیں گے۔