سیالکوٹ(این این آئی) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ایک قیدی کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ کا طیارہ استعمال ہوا، کیا قیدی سرکاری طیاروں کی سہولتیں اٹھاتے رہیں گے؟مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے ہمنواؤں کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق ڈیڈ لائن دینا اپوزیشن کی منفی سوچ کا عکاس ہے، پی آئی سی حملے کا واقعہ افسوسناک تھا اور قانون کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا ہے،
سیاسی یتیموں کا ٹولہ سیاسی محاذ پر زندہ رہنے کیلئے چٹکلا چھوڑتا رہتا ہے، جنہیں عوام نے مسترد کردیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، حکومت نے نواز شریف کو میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں علاج معالجے کی اجازت دی تھی،لندن کے محلوں میں سیاسی باتیں کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور انکے ہم نواؤں کو عوام نے مسترد کر دیا،جنہیں عوام نے مسترد کر دیاوہ حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کے شکاری اس وقت جمہوریت چاہتے ہیں جب وہ اقتدار میں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے قیاس آرائیاں کرتا رہتا ہے،عمران خان اپوزیشن کی کرپشن کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ انفارمیشن کمیشن نومبر 2018سے قائم ہو چکا ہے،انفارمیشن کمیشن کے کمشنر تعینات کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انفارمیشن کمیشن اپنا کام بھرپور انداز سے کر رہا ہے،انفارمیشن کمیشن کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی نے غلط بیانی کی۔معاون خصوصی نے کہاکہ نواز شریف کو حکومت نے انسانی ہمدردی پر علاج معالجے کی اجازت دی۔
معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت نے نواز شریف کو میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں علاج معالجے کی اجازت دی تھی،لندن کے محلوں میں سیاسی باتیں کر رہے ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ (ن)لیگی ترجمان اگلے دن اپنے ہی دعوؤں کے نیچے دب جاتی ہے،انفارمیشن کمیشن کو 300کے قریب درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ بیمار قیدی کیلئے وزیراعلیٰ کا طیارہ استعمال ہوا،وزیراعظم نے برآمدکنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
معاون خصوصی نے کہاکہ سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز کو برآمدات بڑھانے کیلئے سہولیات دی جا رہی ہیں،سانحہ لاہور میں جن کی اموات ہوئیں ان کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کو ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ فعال کیا ہے،ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کیلئے بل پنجاب اسمبلی میں لایا جا رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معا ون خصوصی نے نے کہاکہ طلباء کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،اصلاح کے عمل کیلئے ضروری ہے کہ پہلے اپنی اصلاح کی جائے۔
معاون خصوصی نے کہاکہ استحکام پاکستان کا سفر مکمل ہونے کو ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم تعمیر پاکستان کا عمل شروع کر رہے ہیں،گزشتہ ڈیڑھ سال میں نظام کو بدلنے کی جدوجہد کی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو گہرے زخم لگائے گئے،ہماری حکومت کو تاریخی قرضوں کا بوجھ ملا تھا۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ اداروں کی اصلاح کیلئے ریفارمز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ 2020پاکستان کی تعمیر نو کا سال ہے،2020میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔معاون خصوصی نے کہاکہ طلبا پاکستان کی امید اور روشن چہرہ ہیں،خواتین کو عملی طور پر بااختیار اور خودمختار بنایا جا رہا ہے۔