جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کس ملک کے دورے پر جارہے ہیں؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان  آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے اور ریاض کو یقین دہانی کروائیں گے کہ دیگر اسلامی ممالک سے اسلام آباد کی مصروفیات کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق   وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ ریاض کی جانب سے ملائیشیا میں 18 سے 20 دسمبر تک منعقد ہونے والے کوالالمپور اجلاس میں

وزیراعظم کی شرکت کے فیصلے ناخوش ہونے کے اشاروں کے بعد پلان کیا گیا ہے۔کوالالمپور کا اجلاس ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مطاہر محمد کی سوچ ہے، اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان، قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی بھی شرکت کریں گے۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے اجلاس میں شرکت کے بھی امکانات ہیں تاہم اطلاعات ہیں کہ وہ دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ملائیشیا کا اقدام کیسا ہے لیکن سعودی پہلے ہی اس اجلاس کو اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا متبادل پیش کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔  پاکستان، کوالالمپور اجلاس کے لیے بہت پرجوش ہے، اس حوالے سے وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ کوالالمپور اجلاس پاکستان کو مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز خاص طور پر حکمرانی، ترقی، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا کے پر تبادلہ خیال کرنے اور ان کے حل تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا‘۔بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ اجلاس، اس میں شریک ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع بھی فراہم کریے گا‘۔رواں برس ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز میں ترکی، پاکستان اور ملائیشیا کی سہ فریقی ملاقات کے درمیان کوالالمپور اجلاس کے منصوبیکو حتمی شکل دی گئی تھی۔ اس سے قبل ستمبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے غیرملکی سرکاری دورے میں سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی تھی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…