بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

برطانیہ سے ایک سو پچپن پاؤنڈ کی ریکوری،مریم اورنگزیب نے اثاثوں سے متعلق کیا چیز ضرور پوچھی ہو گی؟قومی اسمبلی میں علی محمد خان کی تقریر ، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی مریم اور نگزیب کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ سے ایک سو پچپن پائونڈ کی ریکوری ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب نے شہباز شریف سے پوچھا ہوگا کہ اثاثے کہاں سے بنائے ؟۔

جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان مریم اورنگزیب کے سوال پر علی محمد خان نے کہا کہ برطانیہ سے ایک سو پچپن پاؤنڈ کی ریکوری ہوئی ہے ،لندن کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے ضرور اپنے لیڈر شہباز شریف سے پوچھا ہوگا کہ انہوں نے اثاثے کہاں سے بنائے ۔ اجلاس کے دور ان (ن )لیگ کے خرم دستگیر کے سوال پر وزیر مملکت علی محمد خان جواب دینے سے گریز کیا ۔ خرم دستگیر خان نے کہاکہ بتایا جائے کہ این سی اے نے جو رقم حاصل کی ہے، وہ سپریم کورٹ میں جمع ہوگئی اور یا نہیں؟ ہم این سی اے کی کارروائی کی صورت میں حکومت پاکستان کا جواب چاہتے ہیں۔ علی محمد خان نے جواب دیاکہ اس بارے میں نیا سوال جمع کرایا جائے۔ مریم او ر نگزیب نے کہاکہ پوری دنیا میں ڈھنڈورا پیٹا گیا کہ ماضی کے حکمران چور تھے، اسیسٹس ریکوری یونٹ نے کتنی رقم ریکور کی ہے۔ علی محمد خان نے کہاکہ اسیسٹس ریکوری یونٹ معلومات اکٹھی کرتا ہے، پراسیکیوشن کا کام ایف آئی اے اور نیب کرتا ہے۔وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ گزشتہ مالی سال میں ایک کروڑ ترپن لاکھ اسیسٹس ریکوری یونٹ پر خرچہ آیا، اسیسٹس ریکوری یونٹ نے دیے گئے بجٹ کا صرف سولہ فیصد خرچ کیا ہے۔ اجلاس کے دور ان وزیر انچارج برائے ہوا بازی ڈویژن غلام سرور نے ایوان کو آگاہی دی کہ پی آئی اے کے ملکی اور غیر ملکی اثاثہ جات کی مالیت 78 ارب 30 کروڑ روپے ہے،ملکی یا غیر ملکی سٹیشنز پر پی آئی اے کا کوئی بھی گیسٹ ہائوس نہیں ہے

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…