تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی

12  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، سندھ کے چند اضلاع، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک/تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں جمعرات کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد کا درجہ حرارت صبح کے وقت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 14 تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی متوقع ہے۔بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبد اللہ، پشین، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، ہرنائی، لہری، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسی ٰخیل، ژوب، بارکھان، قلات، خاران، خضدار، واشک اور نوشکی کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی اور سندھ کے اضلاع سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مری، جیوانی کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیرزیریں میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کراچی کے علاقوں لانڈھی، ملیر، ایئر پورٹ، شارع فیصل، بہادر آباد، یونیورسٹی روڈ، گلشنِ اقبال، سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی، یوپی موڑ، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، صدر، آرٹس کونسل چوک، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا،

تاہم بارش کے بعد مختلف علاقوں میں کہیں کہیں دھوپ بھی نکل آئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کے سسٹم کے باعث 13 دسمبر تک شہر میں ہلکی و معتدل بارش متوقع ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں صبح سویرے سے بادلوں کے ڈیرے ہیں، کہیں کہیں دھوپ بھی نکل آئی ہے جبکہ شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، بارش کے باعث شہرِ قائد میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…