پی آئی سی حملہ کیس، عدالت نے گرفتار 46 وکلاء کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، گرفتار وکلاء کی رہائی کے لئے بڑا قدم اٹھا لیاگیا

12  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا ؤ کے الزام میں گرفتار 46وکلاء کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر سمیت دیگر نے گرفتار وکلاء کی ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست دائر کر دی۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا ؤ کے الزام میں گرفتار 52 ملزمان وکلاء میں سے 46 کو تھانہ شادمان میں درج 2 ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان کی طرف سے سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار غلام مرتضی چوہدری سمیت دیگر پیش ہوئے۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل کرتے ہوئے میڈیکل کرانے کی ہدایت کر دی۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کے صدرحفیظ الرحمان چوہدری اور دیگر کی جانب سے گرفتار وکلاء کی رہائی کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا ؤ کے الزام میں گرفتار 46وکلاء کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر سمیت دیگر نے گرفتار وکلاء کی ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست دائر کر دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…