پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کابینہ کمیٹی امن وامان کا ہنگامی اجلاس، پی آئی سی واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش، نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظربھی آئے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کا دبنگ اعلان

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ کو پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کے واقعہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ پیش کی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی رٹ کوہرصورت بحال رکھا جائے گا۔

پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑ بلاجواز اورغیر قانونی عمل ہے۔جن وکلاء نے قانون ہاتھ میں لیا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف، مریضوں اوران کے لواحقین کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں۔جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہنگامہ آرائی کے دوران علاج نہ ملنے سے بعض مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے – ہماری تمام تر ہمدردیاں مظلوموں کے ساتھ ہیں۔اس واقعہ پر نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظربھی آئے گا۔ظالم کو قانون کے تحت سزا ضرور ملے گی۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی اورتشدد کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی سروسز کو فوری طورپر بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو پہنچنے والے نقصانات کو بلاتاخیردرست کیا جائے کیونکہ ہماری سب سے پہلی ترجیح مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کی بحالی ہے۔ ہسپتال میں علاج معالجے کی سروسز کو ڈسٹرب نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گااورپنجاب حکومت اس ضمن میں نقصانات کا جائزہ لیکر معاوضہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے اورصورتحال پر کڑی نظر رکھے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ افسوسناک واقعہ میں ملوث 34وکلاء کو گرفتارکرلیاگیاہے اوررینجرز کو بھی طلب کیاگیا ہے۔صوبائی وزراء راجہ بشارت،ڈاکٹر یاسمین راشد،ہاشم ڈوگر،انصر مجید خان،فیا ض الحسن چوہان،تیمور بھٹی،چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،انسپکٹرجنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہورڈویژن،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اوراعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…