اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وکلا ء کے پی آئی سی حملے پر ردعمل دیتے ہوئےپیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ میرا سر شرم سے جھک گیا۔ مسئلہ یہ نہیں کہ احتجاج کس وجہ سے اور کس جگہ پر کیا جا ر ہا ہے تاہم وکلاء کے برے عمل سے میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہماری وکلاء تحریک کے دوران ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا۔بیرون ملک وکلاء کے ہر سال
انتخابات کرائے جاتے ہیں اور وہ اس میں مصروف رہتے ہیں۔ تاہم پاکستان میں وکلاء کے الیکشن دیر سے ہونے کے باعث وکلا ء کے امید وار اپنی عز ت کا خیال نہیں کرتے۔ اعتزاز احسن نے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان میں ہر تین سال بعد وکلاء بار کے الیکشن بر وقت ہو جانے چاہئیں ،نوجوان وکلا ء کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہسپتال کے باہر ہنگامہ کرنے کی بجائے معاملے کو بار میں حل کیا جائے۔