جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان  کو پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل

datetime 10  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا مکمل ہونے والا پہلا ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے، میٹرو ٹرین پاک چین دوستی کی علامت ہے اور اہل لاہور کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین کسی شخصیت یا سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں بلکہ عوام ، حکومت پنجاب اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے جسے لاہور کے شہریوں کی

سہولت کے لئے مکمل کیا گیا ہے اوریہ وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین وژن کے مطابق مکمل طور پر ماحول دوست ٹرانسپورٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ گجراں سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے انفراسٹرکچر کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے علی ٹائون سٹیشن پر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کر کے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کو پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اورنج لائن پاکستان کے پبلک سیکٹر کے لئے پہلی الیکٹرک وہیکل ہے اور اس کے ساتھ اورنج لائن میٹرو ٹرین کو پبلک سیکٹر کی پہلی کمپیوٹر بیسڈ کنٹرول ٹرین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس کی رفتار، بریک اور دیگر فنکشن کمپیوٹر کے ذریعے آپریٹ ہوں گے۔جہانزیب کھچی نے کہا کہ روزانہ اورنج لائن میٹرو ٹرین میںتقریباََ اڑھائی لاکھ مسافر سفر کریں گے جبکہ پسنجر ٹائم ٹریول اور وہیکل آپریٹنگ کی مد میں تقریباــ 15ارب روپے سالانہ بچت بھی متوقع ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے اس پراجیکٹ کی تکمیل کو فرض جانا اور شبانہ روز کوششوں کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین آج پہلی مرتبہ پورے روٹ پر بجلی کے ذریعے چلائی گئی ہے اور اس کا ٹرائل رن کامیابی سے

مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت وقت نے گزشتہ حکومت کے منصوبے کو روکنے کی بجائے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے جو کہ سیاسی رواداری اور برداشت کی زندہ مثال ہے۔ اس پراجیکٹ کا فزیکل انفراسٹرکچر مکمل ہو چکا ہے اور اب بریک، الائنمنٹ، سگنل اور دیگر ٹیکنیکل ٹیسٹ کا عمل شروع ہو رہا ہے جس کے بعد ٹرین عوام کے لئے

چلائی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز، محکمہ ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ایل ڈی اے حکام منصوبے کے انفراسٹرکچر کی تکمیل پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ پراجیکٹ ہے جسے پاکستانی اور چینی اداروں کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے

نا صرف ملتان روڈ پر ٹریفک کا دبائو کم ہو گا بلکہ اس علاقے میں ماحولیاتی آلودگی میں بتدریج نمایاں کمی آئے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کو جس قدر جلد ممکن ہو سکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گااور اس کے علاوہ اورنج لائن ٹریک کے ارد گرد سٹرکوںکی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک کے مسائل کو

ترجیحی بنیادوں پر حل کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کے لئے فول پروف پلان تشکیل دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان،وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک،وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، اراکین اسمبلی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمن گیلانی، منیجنگ ڈائریکٹر اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ سبطین فضل حلیم و چینی کمپنی نورینکو کے ایگزیکٹیو ڈپٹی جنرل منیجروانگ ژونلن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…