اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے جرمنی میں قیام پذیر پاکستانیوں کے بچوں کو بھی پاکستانی شہریت دینے کی منظوری دے دی۔ منگل کو وزارت داخلہ نے جرمنی میں پیدا ہو نے والے پاکستانیوں کے بچوں کی شہریت سے متعلق نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سٹیزن ایکٹ 1951 کے
تحت پاکستانیوں کے جرمن بچے پاکستانی شہریت حاصل کر سکیں گے۔نو ٹیفکیشن کے مطابق جرمنی میں پیدا ہونے والے پاکستانی بچے پاکستان اور جرمنی کی شہریت رکھ سکیں گے۔۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد ایک لاکھ 47ہزار 604 کے قریب ہے۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی تارکین وطن کی تعداد 19 لاکھ 90 ہزار جبکہ 25 ہزار 707 طالب علم رہائش پذیر ہیں جبکہ عرب امارات میں یہ تعداد سولہ لاکھ تارکین وطن جبکہ 40 ہزار طالب علم ہیں۔ اسی طرح برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کی تعداد گیارہ لاکھ 75 ہزار کے قریب جبکہ 25 سے 30 ہزار طالب علم رہائش پذیر ہیں۔امریکہ میں 15 لاکھ پاکستانی تارکین وطن موجود ہیں جبکہ تعلیم کی غرض سے وہاں مقیم تعداد 6 ہزار کے قریب ہے ۔ کینیڈا میں 3لاکھ پچاس ہزار تارکین وطن جبکہ تین ہزار 700قریب پاکستانی طالب علم رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ چین میں پاکستانیوں کی تعداد 28 ہزار جبکہ آسٹریلیا میں14ہزار کے قریب پاکستانی تارکین ون جبکہ 174طالب علم تعلیم کی غرض سے رہائش پذیر ہیں ۔