کراچی (این این آئی) صدر پاکستان عارف علوی اور علوی خاندان کے درمیان 1810 ایکڑزمین کی ملکیت کا تنازع,سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائینی نے بھی علوی خاندان کو مبینہ طور پر 59 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائینی کے خلاف صدر پاکستان کے بھانجے عظمت ریحان نے عدالت سے رجوع کرلیا,درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آفیشل اسائینی ڈاکٹر چوہدری وسیم اقبال نے حبیب اوشین انڈسٹری کے ملازمین کے نام پر 59،81،049 روپے جعل سازی سے ہڑپ کرلیے،
علوی خاندان کی متنازعہ زمین پر صرف تین ملازمین کام کرتے ہیں،آفیشل اسائینی نے 13 ملازمین کے نام پر رقم نکلوا لی،ماڑی پور پر واقع 1810 ایکڑزمین خاندانی تنازعہ کے باعث ہائیکورٹ کے آفیشل اسائینی کی نگرانی میں ہے،علوی خاندان کی زمین پر حبیب اوشین انڈسٹری سالٹ ورکس کے نام پر نمک بنایا جاتا ہے،مبینہ طور پر خاندان سے جعلی کرکے عارف علوی نے زمین اپنے نام کرالی تھی،زمین کی منتقلی کو عارف علوی کے بھانجے عظمت ریحان نے ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔