منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں لوگوں کی تعداد پر شیخ رشید نے حیران کن اعتراف کر لیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں میری توقع سے زیادہ لوگ آئے مجھے اتنے لوگ اسلام آباد اکٹھے ہونے کی امید نہیں تھی فضل الرحمن میری توقع سے چار دن زیادہ اسلام آباد میں ٹھہرے فضل الرحمن پیسے پورے کر واپس لوٹے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بتائیں  انکو آزادی مارچ سے کیا حاصل ہوا

وہ ہمیں کچھ نہیں بتا سکتے تو علماء کو ہی بتا دیں کے انہیں کس کا استعفیٰ ملا دسمبر کے دس دن گزر گئے باقی بیس دن انتظار کرتے ہی گزر جائیں گے پھر فضل الرحمن کہیں گے کہ مارچ تک حکومت چلی جائے گی تاریخوں سے حکومتیں نہیں جایا کرتی یہ فضل الرحمن کی بھول ہے کہ حکومت چلی جائیگی اب فضل الرحمن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کرنے والے انجانے کا خواب دیکھ رہے ہیں دھرنوں میں ایک دن کے اخراجات دس سال کی سیاست کے برابر ہیں اس وقت سیاست میں فضل الرحمن سے زیادہ برا حال ن لیگ کا ہے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو نزلہ زکام اور بخار کی شکایت ہو جائے تو لندن چلے جاتے ہیں انکو سرنجیں بھی لندن کی پسند آتی تھیں نواز شریف کے ڈاکٹر کا میڈیکل بھی چیک کر لیں گے کہ وہ سیاسی ڈاکٹر ہے کہ اصلی ڈاکٹر حقیقت سامنے آ جائے گی شریف برادران کو آرام ہی لندن جا کر آتا ہے لندن میں جا کر بیٹھک کرنے والے میگا پراجیکٹ مافیا اور چوروں لٹیروں کا ٹولہ ہے جو پہلے نواز شریف کو سعودیہ لے گئے تھے اب وہی لندن بھی لے گئے ہیں ‎جب تک حالات نارمل نہ ہوے آل شریف واپس نہیں آئیں گے آل شریف صرف میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے جیل میں تھے تب بھی میڈیا میڈیا کھیلتے رہے باہر چلے گئے تب بھی میڈیا کا کھیل کھیل رہے ہیں مجھے لگتا ہے کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر پانچ سال واپس نہیں آئیں گے

عمران خان محنتی نڈر وزیراعظم ہے وہ اکیلا ان چوروں لٹیروں سے جنگ لڑرہا ہے جو لندن میں بیٹھے ہیں سب کے سب شہباز شریف گروپ ہیں لندن جانے والے تمام صاحبان پہلے بھی شہباز شریف کے ممبر تھے ن لیگ تین حصوں مریم ، شہباز اور شاہد خان عباسی میں تقسیم ہو گئی ہے اب یہ سیاسی نہیں صدارت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ن لیگ کی تین پارٹیاں بن گئیں ہیں مریم نواز کے لندن جانے کے

حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے مریم کے باہر جانے کے امکانات ہیں اسوقت عمران خان مریم کو لندن بھیجنے کے موڈ میں نہیں ہے وہ اکیلا ان سے لڑے گا اور مقابلہ کرے گا کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم کے حالات دیکھیں گے مریم نواز کو بھی اپنا مستقبل نظر آرہا ہے نواز شریف کے لندن جانے کے معاملے میں عمران خان کی حد تک کوئی ڈیل نہیں ہوئی عمران سمجھتے ہیں کہ

نواز شریف کے ڈاکٹر کی رپورٹس بھی ٹھیک نہیں تھی میرے خیال میں نواز شریف پر پیسوں کی شرط لگانا غلط تھی وزیراعظم کیلئے ہر روز ایک نیا ایشو کھڑا ہوتا ہے مگر پھر بھی عمران کامیاب ہو گا اگر ایک ڈیکلئیر مجرم لندن جا سکتا ہے تو زرداری کیوں نہیں آئندہ چند ماہ میں لوٹا ہوا پیسہ واپس آ رہا ہے اپوزیشن کی کال پٹاخے کی آواز کی طرح ہے شیخ رشید نے بلاول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا

بلاول ابھی بچہ ہے وہ آئیں بائیں شائیں کرتے رہتے ہیں بلاول حکومت کی فکر کرنے کی بجائے اپنے صوبہ سندھ کی فکر کریں کہ وہاں کا کیا حال ہے وہاں ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ملتی شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کراچی کی حالت کوڑا کرکٹ سے بھی بدتر کردی ہے بلاول قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں جب ہم جواب دیں گے تو تمہاری آواز نوابشاہ تک جائے گی -‎

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…