پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

امریکا کی جانب سے پاکستان کوسی پیک سے بھی بڑی پیشکش جانتے ہیں پاکستان کو امیر بنانے کے بدلےمیں کیا مانگ لیا؟

datetime 9  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ہارون الرشید کا نجی ٹی وی پروگرام میں امریکا کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی شبہ نہیں۔

جب مذاکرات معطل ہوئے تو صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔لیکن ہر شخص جانتا تھا کہ مذاکرات ہوں گے۔طالبان کو اقتدار چاہئےجبکہ امریکا بھی وہاں سے باہر جانا چاہتا ہے۔امریکا کے لیے 100بلین ڈالر کی بچت کوئی تھوڑی بچت نہیں ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان سے پوری طرح سے نہیں نکلے گا،ان کا انٹیلجنس نیٹ ورک رہے گا۔تاہم وہاں امریکیوں کی تعداد کم ہو جائے گی، مالی انحصار افغانستان کا امریکا پر ہی رہے گا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکا سنٹرل ایشیا کی وجہ سے افغانستان میں رہنا چاہتا ہے جہاں امریکا کو رسائی چاہئے،دوسری طرف روس ہے۔ایران اور چین بھی یہیں ہیں،امریکا کو چین کا خوف ہے اور سی پیک کے بعد باقی دنیا کو بھی پاکستان سے خوف ہے،چین معاشی طور پر پانچ سالوں میں امریکا سے آگے چلا گیا ہے۔چین بڑی اقتصادی قوت بن جائے گی۔اس لیے امریکا ہر حالت میں افغانستان میں رہنا چاہے گا اور یہ پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے،امریکا پاکستان کی مالی مدد کرے گا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کو سی پیک سے بڑا پیکج آفر کر سکتا ہے لیکن پاکستان کو اس چیز میں بالکل نہیں پڑنا چاہئے اس معاملے میں ہماری حکومت کو کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے،چین کی بات اور ہے وہ ہمارا دوست ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مدد سے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے اور پاکستان کے لیے سودے بازی کا یہ بہترین وقت ہے لیکن پاکستان کو چین کے خلاف کبھی نہیں جانا چاہئے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…