ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

 مریم نواز مائنس ہونیوالی ہیں،بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ  عمران خان نہیں بلکہ مریم نواز مائنس ہونیوالی ہیں،مائنس عمران خان کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،جن لوگوں پر کیسز ہیں وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔

اتوار کو  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاپیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا بیڑا غرق کیا،ان کا بویا ہوا ہم کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا معیشت کو سنبھال رہے ہیں اور مہنگائی پر بھی قابو پائیں گے۔چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی پر کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری اور اپوزیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ مل بیٹھیں۔پارلیمنٹ سپریم ہے قانون سازی کرسکتی ہے۔مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر انہوں نے کہا جن لوگوں پر کیسز ہیں وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔نوا شریف کی تیمار داری کیلئے ان کے بیٹے موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ  عمران خان نہیں بلکہ مریم نواز جلد ملک سے مائنس ہونیوالی ہیں۔مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا ان کا آنا جانا لگا رہتاہے۔قبل ازیں انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ  نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں اصلاحات کے لیے مراد سعید نے زبردست محنت کی جس کی وجہ سے ادارے کی آمدن میں رواں سال 62 فی صد سے زائد اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف مہم سے 11 اعشاریہ 7 ارب وصولی کی گئی، ادارہ جاتی اخراجات کم کر کے 24 کروڑ روپے بچائے گئے، نتائج مراد سعید اور ان کی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…